کامیاب ہوکر لوگوں کی خدمت کرینگے‘ سابقہ کارکردگی سب کے سامنے ہے: محمودالحسن چیمہ

کامیاب ہوکر لوگوں کی خدمت کرینگے‘ سابقہ کارکردگی سب کے سامنے ہے: محمودالحسن ...

منٹھار (نامہ نگار)ن لیگ کے ٹکٹ سے حلقہ پی پی 263کے امیدوار چوہدری (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

محمودالحسن چیمہ نے کہااکہ عوام سے تمام کیے وعدے وفا کیے۔میرا ضمیر معطمن اور سر فخر سے بلند ہے ۔پانچ سال بعد پھر عوام کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور عوام ایک بار پھر کامیاب کروا کر علاقے کے ترقیاتی کام کرنے کی خدمت کا موقع دے گی ۔ہم نے منٹھار کی عوام کو ڈگری کالج برائے خواتین اور سڑکوں کے جال بچھا کر دیے اس سے قبل لڑکیاں میٹرک کے بعد گھر بیٹھنے پر مجبور تھیں اور اب الحمداللہ بی اے تک کی تعلیم مفت حاصل کریں گی ۔ن لیگ کی حکومت نے چوروں ڈکیٹوں پر قابو کیا ملک میں امن آیا اور اب لوگ رات گئے تک آزاد مرضی سے گھومتے ہیں ان سب کاموں کا سہرہ ن لیگ کے سر ہے۔ فوجی محمد رمضان کٹوال،محمد نواز ،چوہدری غلام محمد،محمد خالد ،محمد جمیل و دیگر برادریوں نے ہاتھ کھڑے کر کے چوہدری محمودالحسن چیمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر رانا محمد حسن،چوہدری منیر دانش،چوہدری محمد یونس،چوہدری الیاس دیسی ،چوہدری ابرار،چوہدری خالد نعیم ،میاں انوارالحق ،چوہدری سلیم دانش،چوہدری رمیض،غلام مرتضی رحمانی،کاکا نمبردار،صدام رحمانی،طارق رحمانی،و دیگر ہمراہ تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر