کامیاب ہوکر علاقے کے مسائل حل کرینگے خواجہ قطب فرید کوریجہ کا جلسے سے خطاب

کامیاب ہوکر علاقے کے مسائل حل کرینگے خواجہ قطب فرید کوریجہ کا جلسے سے خطاب

لیاقت پور (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی آئند ہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک کے مسائل کا خاتمہ کرے گی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پی پی کے امیدواروں کو واضح حمایت حاصل ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 175پیپلز پارٹی خواجہ قطب فرید کوریجہ نے شاہ رکن عالم ٹاو ن کچی منڈی میں مہر فیاض سیال کی طرف سے پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی کامیاب ہوکر لیاقت پور میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجحات میں شامل ہیں امیدوار حلقہ 257پی پی چوہدری جہانزیب رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشا ں رہیں گئے عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں قدم رکھا ہے سابق ایم پی اے رئیس محمد اقبال ، چوہدری وقار احمد ،عطاء حسین شاہ ،لالہ محمد اقبال بلوچ ، جام جاوید لاڑ ، ریاض حسین عباسی اورمنور ندیم کھیتران نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں سردار اللہ وسایا ، لیاقت مغل ، بشارت بھلر ، شہزاد خان ، اسلم کھچی ، اصغر بگٹی سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

قطب فرید کوریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر