این 169،پی پی 243،نواز اور مسلم لیگ ضیا ء میں کانٹے دار مقابلہ

این 169،پی پی 243،نواز اور مسلم لیگ ضیا ء میں کانٹے دار مقابلہ

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں الیکشن کی روز بروز بدلتی صورتحال حلقہ این اے 169اور پی پی 243میں سیاسی مخالفین کی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔ ہارون آباد پی ٹی آئی کے ایک اور مضبوط دھڑے نے ایک ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ضیاء) وائٹل(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

گروپ کی حمائت کا اعلان کر دیاہارون آباد میں سیاسی مخالف ایک دوسرے پر بازی لیجانے میں مصروف ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر بدلتی سیاسی صورتحال کے مطابق حلقہ این اے 169اور پی پی 243میں مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ ضیاء میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے‘ موجودہ دنوں کمپین کے سلسلہ میں دونوں دھڑے ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ہر کسی کی سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو مسلم لیگ ضیاء میں علاقہ کے مضبوط دھڑے شامل ہو رہے ہیں۔حلقہ میں مسلم لیگ ضیاء اور پی ٹی آئی کے اتحاد نے بھی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے ہارون آباد میں پی ٹی آئی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری معظم علی نے اپنے گروپ کے ساتھ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ضیاء وائیٹل گروپ کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری معظم علی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ہماری پارٹی کے کارکنان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی مگر اللہ کے فضل سے ہم سب اپنے قائد عمران خان کے حکم پر یکجا ہیں اور پارٹی فیصلے کے مطابق آج وائیٹل گروپ کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر سابق ایم پی چوہدری غلام مرتضی اور وائیٹل گروپ کے روح رواں محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید نے پی ٹی آئی کے چوہدری معظم علی اور تمام کارکنان کومسلم لیگ (ضیاء) وائیٹل گروپ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور ان احباب کا شکریہ ادا کیا اور حلقہ کے عوام کے مسائل مل کر حل کرنے اور عوام کی خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے ہارون آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما راؤ شعیب احمد اور افضل سندھو گروپ بھی مسلم لیگ (ضیاء) وائیٹل گروپ کی حمائت کا اعلان کر چکے ہیں۔

کانٹے دار مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر