صاف شفاف قیادت ہی ملک کو ترقی یافتہ، خوشحال بناسکتی ہے‘بہادرخان سہیڑ

صاف شفاف قیادت ہی ملک کو ترقی یافتہ، خوشحال بناسکتی ہے‘بہادرخان سہیڑ

فتح پور (سٹی رپورٹر )اڈا98ایم ایل آزادامیدوار حلقہ این اے 187ایم این اے کے امیدوار سردار بہادر احمد خان سہیڑ کے الیکشن آفس(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کا افتتاح ہوا ، نوجوان سیاسی رہنما چوہدری فیصل محبوب نے سردار بہادر احمد خان سہیڑ کا استقبال کیا اور فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا ،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف قیادت ہی ملک کو ترقی یا فتہ اور خوشحال بنا سکتی ہے ، آپ کے درست ووٹ کا فیصلہ آنے والی نسلوں کی تقدیر سنوار سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے مجھے دو مرتبہ حلقہ کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ،اور ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے جس کے ثمرات آج عوام تک پہنچ رہے ہیں، انشاء اللہ آپ کے تعاون سے 25جولائی کو انتخابی نشان بالٹی کا میاب ہو گی اور علاقہ کے مسائل کے خاتمہ کو ممکن بنائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر