آزاد امیدوار حنیف پتافی کی من مانیاں ،پی ٹی آی کا رکن مشتعل

آزاد امیدوار حنیف پتافی کی من مانیاں ،پی ٹی آی کا رکن مشتعل

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)عمران خان کی تصویر اور تحریک انصاف کا نام استعمال کرنے والوں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے محروم دولت کے بل بوتے پر بطور آزاد اُمیدوار الیکشن لڑنے والے محمد حنیف پتافی الیکشن رولز کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اُمیدواروں کو تقسیم کرنے والے محمد حنیف پتافی کسی بھی وقت پارٹی کارکنوں کے غصے اور نفرت کا شکار ہوسکتے ہیں ۔اپنے بینروں سے اور الیکشن مہم میں عمران خان کی تصویر اور پی ٹی آئی کا نام ختم کریں ۔ریٹرننگ آفیسر اور ڈی پی او پارٹی اُمیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،انصاف لائزر فورم کے ڈویثرنل صدر محمد یونس خان خٹک ایڈووکیٹ نے تحریری درخواست میں آگاہ کردیا۔پی پی 289 ڈیرہ غازیخان شہرسے تحریک انصاف کے اُمیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،تحریک انصاف لائز ر فورم کے صدر محمدیونس خان خٹک ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ڈی پی او کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سخت مشتعل ہیں اور آزاد اُمیدوار نودولیتے محمد حنیف پتافی کوشدید ردعمل کا سامنا ہوسکتاہے۔الیکشن کمیشن نوٹس لیکر محمد حنیف پتافی جنہیں پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ۔بلکہ نظریاتی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کو ٹکٹ دیا۔لیکن الیکشن رولز کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی انتخابی تشہیری مہم میں عمران خان کی تصویر اور تحریک انصا ف کا نام استعمال کرکے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے ہسپتال کے صحن میں پارٹی ورکرز اجلاس میں نودولیتے محمد حنیف پتافی کی شدید مذمت کی گئی اور مشتعل کارکنوں نے اعلان کیا کہ وہ محمد حنیف پتافی کو پی ٹی آئی کو ہائی جیک نہیں کرنے دینگے ۔محمد حنیف پتافی کو نااہل قراردیاجائے جبکہ محمدحنیف پتافی بھی کارکنوں کے شدید ردعمل کیلئے تیار رہیں ۔جبکہ دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ این اے 191 ڈیرہ غازیخان سے پی ٹی آئی کی اُمیدوار قومی اسمبلی محترمہ زرتاج وزیر،آزاداُمیدوار محمد حنیف پتافی کو ساتھ لیکر چل رہی ہیں ۔جبکہ پی ٹی آئی کی پی پی 289سے اُمیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ہیں۔

کارکن مشتعل

مزید : ملتان صفحہ آخر