ووٹ کی طاقت سے ہی کرپٹ نظام کو شکست دی جاسکتی ہے‘جاوید اختر انصاری

ووٹ کی طاقت سے ہی کرپٹ نظام کو شکست دی جاسکتی ہے‘جاوید اختر انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 215جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج تحریک(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

انصاف کی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا نوجوان نہ صرف خود گھروں سے نکلیں بلکہ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کو بھی گھروں سے نکالیں کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہم سب ملکر کرپٹ مافیا کوشکست دیکر ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمیجہ آباد محمدی محلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا افضل، خان محمد، حق نواز رحمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا جاوید اختر انصاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی منشور میں جو وعدے کیے ہیں انکی بدولت ملک سے ناصرف اندھیرے ختم ہونگے بلکہ ملک ترقی بھی کریگا ان سب کیلئے عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ضروری ہے جو ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے۔
جاوید اختر