ایکزونوبل ٹیم کی والوو اوشن ریس میں دوسری پوزیشن

ایکزونوبل ٹیم کی والوو اوشن ریس میں دوسری پوزیشن

کراچی (پ ر) ایکزونوبل نے سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں منعقد ہونے والی والوو اوشن ریس (Volvo Ocean Race)کی فائنل لیگ میں دوسری پوزیشن اور 11 لیگ کے بعد مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ریس کادلچسپ اور سنسنی خیز اختتام نیدر لینڈز میں دی ہیگ کے ساحل پرعوام کے جم غفیر کی موجودگی میں ہوا۔ 45 ہزار ناٹیکل میل (83 ہزار کلومیٹر) سمندر میں میراتھون ریس کا مقابلہ آٹھ ماہ تک جاری رہا اور دنیا بھر میں پورٹ سے پورٹ تک سخت مقابلوں پر مبنی لیگز منعقد ہوئیں۔ ایکزونوبل کے عملے نے والوو اوشن ریس میں لیگ 9 پر امریکہ سے لیکر برطانیہ تک کا فاصلہ 24 گھنٹے میں 602.51 ناٹیکل میل (1115.8 کلومیٹرز) طے کرکے واوو اوشن ریس کی 45 سالہ تاریخ میں تیزرفتاری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ایکزونوبل ٹیم کے کپتان سایمون ٹین پونٹ نے کہا، "یہ ناقابل یقین حد تک مشکل سفر تھا اور دنیا بھر میں اس سفر کے دوران مختلف نشیب و فراز آئے اور دی ہیگ میں اپنے ملک کی پورٹ میں پہلی ڈچ بوٹ کے طور پر پوڈیم میں ریس ختم کرنے پر ہمیں انتہائی فخر ہے۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر