کا ر ریلی کی ضلعی انتظا میہ سے اجازت حا صل نہیں کی گئی،ڈی سی راولپنڈی

کا ر ریلی کی ضلعی انتظا میہ سے اجازت حا صل نہیں کی گئی،ڈی سی راولپنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈ سٹر کٹ ما نیٹر نگ آفیسررا ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر کی جا نب سے کیپٹن(ر) محمد صفدر کی کا ر ر یلی میں شر کت کر نے پر07لیگی را ہنماؤں کو اظہار و جوہ نوٹسز د ئیے گئے ہیں۔ ڈا کٹر عمر جہانگیر نے کہا کہ الیکشن کمشن کے ضا بطہ اخلاق کے مطابق کا ر ر یلی کے انعقا د سے پہلے ضلعی انتطا میہ سے اجاز ت طلب نہیں کی گئی ۔چو نکہ ضا بطہ اخلاق کی شق نمبر32,40 اور41 کا ر ریلی کی اجا زت نہیں دیتی چنا نچہ اس میں شر کت ضا بطہ اخلاق کی خلاف و رزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 08جو لائی 2018 کو کیپٹن (ر) صفدر کی کار ریلی جو ضا بطہ اخلا ق کی رو سے غیر قا نونی تھی ، میں شر یک فعال ا میدواروں کو اظہا ر و جوہ نوٹسز د ئیے گئے ہیں۔ اظہا ر و جوہ نوٹسز ملنے والے لیگی امیدواروں میں ملک شکیل اعوان امیدوار پی پی۔18، دا نیال چو ہد ری امیدوار این اے۔62، محمدحنیف عباسی امیدوار این اے۔60، چو ہد ری تنو یر خان ممبر سینٹ آف پا کستان، شیخ ارسلان حفیظ امیدوار پی پی۔16، ملک ابرار احمد امیدوار این اے۔61 اور را جہ حنیف ایڈ ووکیٹ امیدوار پی پی ۔17 شا مل ہیں۔ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جا نب سے شفا ف اور غیر جا نبدارانہ انتخا بات کرا نے کے حو الے سے جو ضا بطہ اخلا ق طے کیا گیا ہے اسکو خوش اسلو بی سے انجام د ینے کے لئے ہر ممکن قد م اٹھا یا جا رہاہے اور اسکے لئے بلا امتیاز کا روا ئیاں بھی جا ری ہیں۔ اس لئے سیا سی امیدواروں کے لئے ضر وری ہے کہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔