عارف علوی نے اپنے حلقے میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا

عارف علوی نے اپنے حلقے میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 247کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے حلقے میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی کارکنان اور عوام الناس سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میچ کی آخری گیند تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکتا کہ آپ جیتے ہیں یا ہار گئے۔ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک کی پسندیدہ ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ سروے کے مطابق زیادہ سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کو مخالفین سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ آج بریانی کی پلیٹ کھلا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ جب غربت اس انتہا کو پہنچ جائے تو اخلاقیات اور مذہبی اقدار پیچھے رہ جاتی ہیں۔ پھر بھی ن لیگ اور پی پی اِس بار پورے ملک سے بری طرح ہاریں گی ۔ انصاف کا سورج طلوع ہونے والا نہیں بلکہ انصاف کا سورج طلوع ہوچکا ہے۔ لوگوں کی آنکھو ں میں پیدا ہونے والی امید کی کرن پی ٹی آئی کو حوصلہ بخش رہی ہے۔ آج سب اندھیرے روشنی میں بدلنے والے ہیں۔ آج عوام کے اندر جو سیاسی شعور میں دیکھ رہا ہوں وہ کسی سونامی سے کم نہیں ہے۔