کراچی ،دماغ چاٹنے والی بیماری امیبا سے ایک اور ہلاکت

کراچی ،دماغ چاٹنے والی بیماری امیبا سے ایک اور ہلاکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دماغ چاٹنے والی بیماری امیبا میں مبتلا ایک اورمریض چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب رہائشی 14 سالہ میر نعمان کو 7 جولائی کو تیز بخار اور سر درد کی شکایت پر لیاقت نیشنل اسپتال لایا گیا جہاں ان کا ایم آر آئی کرایا گیا جس میں دماغ میں امیبا کی موجودگی کا پتا چلا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک تھی اور اسے طبی امداد دی جارہی تھی کہ 10 جولائی کی رات گئے نعمان چل بسا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر