راولپنڈی،قماربازوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،قماربازوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 43290/-روپے اور09عدد موبائل فون برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص آر اے بازار کے علاقے میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے جس پرتھانہ آر اے بازار پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے09ملزما ن لیاقت ، بابر ،ندیم ، عادل ، آفریز، بلال، آصف، بلال احمد اور مدثرکو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 43290/-روپے اور09عدد موبائل فون برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر