شرجیل میمن نے ایمبولینس نہیں چلائی،ترجمان ضیا ء الدین اسپتال

شرجیل میمن نے ایمبولینس نہیں چلائی،ترجمان ضیا ء الدین اسپتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف چلنے والی ایمبولینس والی خبروں کی کراچی جیل کے ترجمان نے تردید کردی۔ ترجمان کے مطابق شرجیل انعام میمن کی ایمبولینس کے ساتھ چلنے والی تصویریں جعلی ہیں۔ ایمبولینس پر ڈاکٹر ضیا الدین اسپتال کا مونو گرام جعلی لگایا گیا ہے۔شرجیل انعام میمن جیل کسٹڈی میں ہیں اور یہاں جیل میں ایسی کوئی مہم نہیں چلی۔انعام فاؤنڈیشن والی تصویر بھی ایک دو سال پرانی اور جیل سے پہلے کی ہے۔کسی کے خلاف جھوٹی خبریں چلانا اور الزام لگانا قانون کے خلاف ورزی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر