باریاں لینے والوں کی اب جیل جانیکی باری ہے،رضا شاہ

باریاں لینے والوں کی اب جیل جانیکی باری ہے،رضا شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بار بار باریاں لینے والوں کی اب جیل جانے کی باری ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل pp17 کے امیدوار رضا احمد شاہ نے یونین کونسل 26 میں مغل اور قریشی برادری کی حمایت کے موقع پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عوام اس مرتبہ مسترد کرے گی متحدہ مجلس عمل کے دیانتدارر امیدواران نہ تو نیب زدہ ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی کرپشن کا الزام ہے ۔انشا اللہ پچیس جولائی کو عوام کتاب پر مہر لگا کر غاصبوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی ۔کتاب کامیاب ہو گی اور اس ملک مین اللہ کی کتاب کا قانون نافذ ہو گا۔بلا تفریق اھتساب ہو گا اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔غریبوں کا حق مارنے والوں کو اب اس زمین پر کہیں جگہ نہ ملے گی اور زلت و رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے