ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
جولائی12 جمعرات۔ رومانوی امور بہتر رہیں گے۔ بعض کاموں میں وقتی رکاوٹ پیش آنیکا خدشہ ہے۔ آپ اپنی حوصلہ مندی سے ان پر قابو پا سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برج ثور
جولائی12 جمعرات۔ اہم خاندانی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور توجہ طلب ہونگے اور پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ ملازمتی امور خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں گے۔
برج جوزا
جولائی12 جمعرات۔ ذاتی طور پر ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔سماجی امور میں رجحان ہو گا۔ فلاحی کاموں میں دلچسپی اور غیر متوقع ذریعہ معاش سے مالی فائدہ ممکن ہو سکے گا یا پھر بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پایا جا سکے گا۔
برج سرطان
جولائی12 جمعرات۔ سماجی امور میں مصروفیت بڑھے گی۔ اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ لہٰذا فضول خرچی سے گریز کریں۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ ٹریفک کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ احتیاط برتیں۔
برج اسد
جولائی12 جمعرات۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آپ بعض ناکامیوں اور مایوسیوں پر قابو پا سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔
برج سنبلہ
جولائی12 جمعرات۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہونیکا موقع ملے گا۔ مسائل کا مثبت اور آبرومندانہ حل نکل سکے گا۔ غیر مستحکم فیصلے اور خود اعتمادی میں زیادتی سے مسائل بگڑنے کا امکان پید اہو گا۔
برج میزان
جولائی12 جمعرات۔ خفیہ امور کے سلسلے میں محتاط رہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ شراکتی کام میں شریک کار عدم تعاون کا رویہ اختیاط کرے گا جو کہ مشکل کا باعث ہو گا۔
برج عقرب
جولائی12 جمعرات۔ کاروباری امور میں تبادلۂ خیال بہتر رہے گا۔ مہمانوں کی آمد مصروف رکھے گی۔ ملازمتی امور میں کسی مسئلے کا سامنا ہو گا۔ اہم معاملات پر سوچ بچار کر سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
برج قوس
جولائی12 جمعرات۔ کاروباری امور میں توجہ کی ضرورت ہو گی۔ کاروباری معاہدے طے پائیں گے۔ انتہائی مصروف دن ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ مالی لین دین کر تے وقت محتاط رویہ اپنائیں۔
برج جدی
جولائی12 جمعرات۔ دوسروں سے غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ سفر وغیرہ کے پروگرام میں دوسروں کیساتھ اختلاف پیدا ہو سکتا ہے۔ جس پر جلد ہی قابو پا سکیں گے۔
برج دلو
جولائی12 جمعرات۔ جائیداد وغیرہ کی منتقلی کا کام ہو سکے گا۔ گھر کی مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ طاقت کے حصول کیلئے جدوجہد، مالی طاقت کا استعمال فراوانی سے ہو سکتا ہے۔طبیعت میں بہتری محسوس کریں گے۔
برج حوت
جولائی12 جمعرات۔ بعض معاملات میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ جس کا ازالہ بہت ضروری ہے۔ مالی معاملات میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔