سپریم کورٹ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی،آصف زرداری اپنے وکلا کےساتھ پیش ہونگے

سپریم کورٹ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی،آصف زرداری اپنے وکلا ...
سپریم کورٹ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی،آصف زرداری اپنے وکلا کےساتھ پیش ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکوطلب کررکھاہے،سابق صدر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے اور وہ عدالت میں پیشی کیلئے چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے تمام جعلی بینک اکاؤنٹس ہولڈرزکونوٹس جاری کررکھے ہیں،عدالت نے سندھ بینک،سمٹ اوریوبی ایل کوبھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں اورتینوں بینکوں کے سربراہان کوذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورودیگرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیاتھا۔