چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس،سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی تنخواہ کی منظوری کی سمری کا ریکارڈ طلب کر لیا

چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس،سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی تنخواہ کی منظوری ...
چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس،سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی تنخواہ کی منظوری کی سمری کا ریکارڈ طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی تنخواہ منظوری کی سمری کاریکارڈ طلب کرلیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈارکو کیسے واپس لاناہے؟،مقدمے میں بیشترلوگوں کے دلائل مکمل ہو چکے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کی،سابق سیکرٹری خزانہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیااسحاق ڈارتشریف لائے ہیں؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ ملک واپس نہیں آئے۔

چیف جسٹس پاکستا ن استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈارکو کیسے واپس لاناہے؟مقدمے میں بیشترلوگوں کے دلائل مکمل ہو چکے۔

سابق سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عطاالحق قاسمی تقرری کی سمری میں نے نہیں بھیجی،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ عطاالحق قاسمی کی بھاری تنخواہ کیلئے کسی نے ہدایت کی تھی؟۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیاعطاالحق قاسمی کو 15 لاکھ روپے تنخواہ دینے کاجوازتھا؟،سابق سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ تنخواہ کی سمری وزارت اطلاعات نے بھیجی،ایم ڈی پی ٹی وی 14 لاکھ تنخواہ لے رہے تھے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتاہے یہ معاملہ نیب کوبھجوادیں،

چیف جسٹس نے استفسار کیا نیب حکام کمرہ عدالت میں موجودہیں؟تقرری قانونی تھی یاغیرقانونی فیصلہ کریں گے۔

سابق سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ متعلقہ ونگ نے تنخواہ کی سمری کا جائزہ لیا،عدالت نے عطاالحق قاسمی کی تنخواہ منظوری کی سمری کاریکارڈطلب کرلیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ عطاالحق قاسمی کوایم ڈی ون سکیل کیسے دیاگیا؟سابق سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے سمری کی سفارش کی تھی،سمری کوحتمی منظوری کیلئے وزیرخزانہ کوبھیجاگیا،وزیراعظم ہاو¿س نے بھی وزارت اطلاعات کی سمری کورپورٹ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت خزانہ کووزیراعظم ہاو¿س سے ڈکٹیٹ کیاگیا،وزیراعظم کے پاس تنخواہ کی سمری کوسپورٹ کرنے کااختیارکہاں سے آیا؟۔

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیااسحاق ڈارسےواٹس ایپ پررابطہ ہوتاہے؟،ازراہ مذاق پوچھاہے،بتادیں،وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ نہیں سر،اسحاق ڈارسے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد