میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا پرویز خٹک واقعی چرس پیتے ہیں تو جواب ملا کہ ۔۔۔“

میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا پرویز خٹک واقعی چرس پیتے ہیں تو جواب ملا کہ ...
میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا پرویز خٹک واقعی چرس پیتے ہیں تو جواب ملا کہ ۔۔۔“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی انکشافات سے پھر پور کتاب منظر عام پر آ گئی ہے جو کہ انہوں نے کسی بھی پبلشر سے نہیں چھپوائی گئی بلکہ انہوں نے اپنی کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی ہے۔ کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں کہاہے کہ عمران خان کے مطابق پرویز خٹک ایک خوبصورت آدمی ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے اندر ایک افواہ انتہائی عام ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک چرس کے شیدائی ہیں جو کہ ان کی صحت کا راز بھی ہے ۔ریحام خان نے کہا کہ میں نے بطور عمران خان کی بیوی یہ دیکھا کہ پرویز خٹک زیادہ نہیں کھاتے لیکن وہ چائے میں چینی بہت زیادہ پیتے ہیں ۔ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہناتھا کہ جب میں نے عمران خان سے پارٹی میں پرویز خٹک کو ” چرسی “ کہنے کے بارے میں گفتگو کی اور اس بارے میں پوچھا تو عمران خان نے صرف معمولی سا ہنستے ہوئے اس کی تائید کر دی ۔

مزید پڑھیں:” یہ کوکین مجھے عمران خان کے کوٹ کی جیب سے ملی “ ریحام خان نے تصویر کتاب میں ڈال دی ، تہلکہ برپا کر دیا

مزید :

قومی -