این اے 129 ، علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج

این اے 129 ، علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج
این اے 129 ، علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 129 سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج کردی،عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بروقت رجوع نہ کرنے پر درخواست خارج کردی اورعلیم خان کوالیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور