مشترکہ دوست اور سیاسی رہنما نواز شریف، زرداری کی صلح کیلئے سرگرم

مشترکہ دوست اور سیاسی رہنما نواز شریف، زرداری کی صلح کیلئے سرگرم
مشترکہ دوست اور سیاسی رہنما نواز شریف، زرداری کی صلح کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی سیاسی صورتحال بالخصوص عام انتخابات میں دھاندلی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ دوستوں، سیاسی رہنماﺅں نے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان صلح کیلئے کوششیں شروع کر دی، اس سلسلہ میں میرحاصل بزنجو سمیت دیگر رہنما متحرک ہوگئے۔

میرحاصل بزنجو نے رضا ربانی اور راجہ ظفرالحق سے الگ الگ طویل ملاقات کی، ذرائع سے معلوم ہوا کہ عام انتخابات کے حوالے سے ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اپنے خدشات، تحفظات کا اظہار کیا ہے ، بالخصوص آصف زرداری، فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر مشترکہ سیاسی دوستوں، رہنماﺅں نے نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان پہلے مرحلہ پر ٹیلی فون پر گفتگو کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں، تاکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اور دیگر علاقائی، قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

ملاقات میں موجودہ صورتحال بالخصوص انتخابات کے حوالے سے تحفظات، خدشات زیر بحث آئے، ظفرالحق اور رضا ربانی قیادت سے ملاقات کر کے حاصل بزنجو کی تجاویز پہنچائیں گے، توقع ہے کہ پی پی اور ن لیگ الیکشن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر سکتی ہیں، حاصل بزنجو کے علاوہ دیگر مشترکہ سیاسی اور کاروباری دوست بھی نوازشریف اور زرداری کے درمیان را بطے کے لئے کوشاں ہیں۔