9.1میٹر لمبے ناخن ، شری دھر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

9.1میٹر لمبے ناخن ، شری دھر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
9.1میٹر لمبے ناخن ، شری دھر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (طاہر منیر طاہر) بھارت کے شہر پونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص شری دھر چلال نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے ناخن رکھ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا۔ 1938ء میں پیدا ہونے والے شخص شر دھرنے 1952ء سے اپنے ناخن بڑھانے شروع کئے جب اُس کے ٹیچر نے اسے ناخن توڑنے پر سزاد ی تھی۔ 64سال مسلسل ناخن بڑھانے پر شری دھر کا سخت محنت اور احتیاط بھی کرنا پڑی اس کا بائیں ہاتھ مسلسل ایک ہی پوزیشن میں رہنے کی وجہ سے مفلوج بھی ہوگیا۔ امریکہ کے ایک میوزیم میں شری دھر کے ناخن کاٹنے اور انہیں میوزیم میں رکھنے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں شری دھر کو پونا سے امریکہ بلایا گیا۔ اس کے ناخنوں کی لمبائی 909.6سنٹی میٹر یعنی 9.1میڑ سے جو ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ شری دھر نے بتایا کہ اس کو ناخن بڑھانے کے سلسلہ میں بہت احتیاط کرنا پڑی جبکہ ناخنوں کی وجہ سے اسے جاب اور بیوی ڈھونڈنے کے سلسلہ میں بھی خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔