جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس:عدالت نے ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کر نے کی درخواست مسترد کر دی

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس:عدالت نے ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کر نے ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس:عدالت نے ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کر نے کی درخواست مسترد کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نجف مرزا کو تبدیل نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن ہوئی ہے تو سامنے آنی چاہئے ،نجف مرزا کو تبدیل نہیں کریں گے ،ہم ملکی سا کھ کوکسی صورت داﺅ پر نہیں لگنے دیں گے ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد