”عمران خان نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ بے حد خوبصورت لڑکی دیکھی، جسمانی تعلق قائم کرنے لگے تو پتا چلا وہ لڑکی ہی نہیں لیکن پھر ۔۔۔ “

”عمران خان نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ بے حد خوبصورت لڑکی دیکھی، جسمانی تعلق ...
”عمران خان نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ بے حد خوبصورت لڑکی دیکھی، جسمانی تعلق قائم کرنے لگے تو پتا چلا وہ لڑکی ہی نہیں لیکن پھر ۔۔۔ “

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ انتہائی خوبصورت خاتون کے دھوکے میں ایک مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ’ عمران خان کے میرے سامنے کیے گئے اعترافات سے ایک بات بڑی واضح ہوگئی تھی کہ یہ شخص کبھی بھی کسی بھی قسم کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اس نے مجھے اسی قسم کی ایک کہانی پوری تفصیل کے ساتھ سنائی، عمران خان نے بتایا کہ ایک رات اسے ایک انتہائی خوبصورت خاتون نظر آئی، اس نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ خوبصورت عورت کبھی نہیں دیکھی تھی۔ جب وہ جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے تیار ہوئے تو عمران خان پر انکشاف ہوا کہ یہ خاتون نہیں ہے‘۔

” تحریک انصاف چکوال کی ماہا خان روز صبح عمران خان کو میسج کرکے بتاتی تھی کہ پچھلی رات اس نے کتنے ۔۔۔ “ ریحام خان نے کتاب میں ایسی فحش ترین بات لکھ دی کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

ریحام خان نے لکھا کہ جب عمران خان پر یہ راز منکشف ہوا تو میں نے پوچھا کہ خان صاحب پھر آپ نے کیا کیا جس پر عمران خان نے انتہائی سادگی سے جواب دیا کہ تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور رکنا ممکن نہیں تھا۔

” مجھے میری سہیلی نے بتایا کہ وہ خواجہ سرا بہت خوش ہے کیونکہ عمران خان نے اس کے ساتھ ۔۔۔ “ ریحام خان نے کتاب میں ایسی بات لکھ دی کہ ہر پاکستانی کے گال شرم سے لال ہوجائیں

ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے جب یہ کہانی اپنے مرد دوستوں کو سنائی تو ایک نے جواب دیا کہ ایسا انکشاف ہونے کے بعد وہ وہاں سے ایک میل دور بھاگ جاتا ، ایک اور دوست نے کہا کہ وہ اندھا نہیں ہے جبکہ اکثر لوگوں نے کہا کہ اگر آپ ہم جنس پرست نہیں ہیں تو پھر ایسا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

مزید : قومی /سیاست