کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ پتا چل گیا

کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ پتا چل گیا
کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ پتا چل گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر سے ان کی بیٹی اور داماد نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی بھی ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر سے ان کی بیٹی اور داماد نے ملاقات کی،این اے 60 سے لیگی امیدوار حنیف عباسی بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی ہے۔نوازشریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ تاحال گرفتار نہیں ہو سکے تاہم ملک میں ہونے کی وجہ سے کیپٹن صفدر نے نیب کے سامنے گرفتاری دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی