’’ایک دن میں کمرے میں گئی تو عمران خان وہاں ننگے لیٹے یہ کام کر رہے تھے‘‘ ریحام خان نے کتاب میں ایسی بات لکھ دی کہ آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

’’ایک دن میں کمرے میں گئی تو عمران خان وہاں ننگے لیٹے یہ کام کر رہے تھے‘‘ ...
’’ایک دن میں کمرے میں گئی تو عمران خان وہاں ننگے لیٹے یہ کام کر رہے تھے‘‘ ریحام خان نے کتاب میں ایسی بات لکھ دی کہ آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب بالآخر سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی زندگی کے ایسے انتہائی نجی گوشے طشت از بام کر دیئے ہیں کہ آدمی دانتوں میں انگلی دبائے رہ جائے۔ ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’میری شادی کو چند دن ہی ہوئے تھے اور ابھی اسے خفیہ رکھا جا رہا تھا۔ ایسے میں ایک روز میں بنی گالا گئی اور عمران خان کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ برہنہ حالت میں ایک سفید شیٹ پر لیٹے اپنے پورے جسم پر کالی دال مَل رہے تھے۔ میں یہ دیکھ کر دم بخود رہ گئی۔وہ مجھے اپنے سامنے دیکھ کرکھسیانی ہنسی ہنسنے لگے اور دال اپنے عضو مخصوصہ پر رگڑنی شروع کر دی۔ پھر وہ کھڑے ہوگئے اور جسم سے دال جھاڑتے ہوئے اپنے ملازم انورزیب کو آواز دی تاکہ وہ شیٹ اور دال اٹھا کر لے جائے۔‘‘

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ’’جب میں نے اس عجیب و غریب کام کے متعلق عمران خان سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ احد (عمران خان کا برادرِ نسبتی)ایک شخص کو میرے پاس لے کر آیا تھا جس نے بتایا کہ مجھ پر کسی نے کالا جادو کیا ہے۔ اسی نے جادو کو ختم کرنے کے لیے جسم پر کالی دال مَلنے کو کہا تھا۔ میری اور عمران کی شادی کو چونکہ ابھی چند دن ہی ہوئے تھے لہٰذا میں اس مضحکہ خیز صورتحال پر زیادہ سختی سے اپناموقف نہیں دے سکی اور اس سے بحث نہیں کی۔‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس