راولپنڈی پولیس نے اے ایس ایف کےساتھ مل کر نوازشریف کی گرفتاری کے پلان کوحتمی شکل دیدی

راولپنڈی پولیس نے اے ایس ایف کےساتھ مل کر نوازشریف کی گرفتاری کے پلان کوحتمی ...
راولپنڈی پولیس نے اے ایس ایف کےساتھ مل کر نوازشریف کی گرفتاری کے پلان کوحتمی شکل دیدی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف کی ممکنہ گرفتاری کے لئے راولپنڈی پولیس نے ایئرپورٹ کاہنگامی دورہ کیا اور اے ایس ایف کےساتھ مل کرگرفتاری کے پلان کوحتمی شکل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں گرفتار کرنے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔اسی سلسلہ میں راولپنڈی پولیس نے ایئرپورٹ کاہنگامی دورہ کیا اور نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے مختلف آپشنزپر غور کیا۔ راولپنڈی پولیس نے اے ایس ایف کےساتھ مل کرگرفتاری کے پلان کوحتمی شکل دیدی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کو لند ن سے لاہور واپس آر ہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی