’’شوہر بہت لڑتاہے‘‘ امریکہ میں شادی کرنے والی خاتون کے لئے روحانی تسبیح جو اسکے شوہر کو سدھار سکتی ہے 

’’شوہر بہت لڑتاہے‘‘ امریکہ میں شادی کرنے والی خاتون کے لئے روحانی تسبیح جو ...
’’شوہر بہت لڑتاہے‘‘ امریکہ میں شادی کرنے والی خاتون کے لئے روحانی تسبیح جو اسکے شوہر کو سدھار سکتی ہے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نظام الدولہ )ہمارے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ امریکہ پہنچ کر سارے سکھ پالیں گے ۔میں نے پاکستان میں ماسٹر ڈگری لی تومیری شادی ایک امریکن پاکستانی کے ساتھ ہوگئی ۔دور کا رشتہ دار ہے اور امریکہ میں سرکاری پوسٹ پر ہے۔ شادی کا پہلا سال بہت اچھا گذرا،ایک سال بعد جھگڑے شروع ہوگئے ۔اسکی وجہ یہ بنی کہ خو دہی میرے شوہر نے مجھے بھی جاب کرنے کا مشورہ دیا ۔میں بھی ایک اہم ادارے میں پراجکٹ مینجر لگ گئی ۔چند ماہ بعد میرے اور شوہر کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔نہیں معلوم کہ اسکی وجہ کیا ہے ۔میں ویسے ہی انکو ٹائم دیتی ہوں ۔گھر کا سارا کام میں خود کرتی ہوں ۔ابھی کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی کہ جھگڑے بڑھتے چلے گئے تو میں نے جاب چھوڑنے کا سوچا لیکن حیرت انگیز طور پر شوہر نے مخالفت کی ۔ایک سال بعد بیٹی پیدا ہوئی۔اب اسکی عمر بھی چھ سال ہوچکی ہے ۔ہمارے درمیان تناو بڑھتا جارہا ہے ۔اس لڑائی کی وجہ کون ہے ،کیوں ایسا ہورہا ہے ،نہ وہ سمجھتے ہیں نہ میں جان پائی ہوں ۔لگتا ہے کسی نے جادو کرادیا ہے ۔پاکستان تھی تو کئی رشتہ دار مجھے بہو بنانا چاہتے تھے لیکن میرے والدین کو وہ پسند نہیں تھے ۔میں کسی جادو ٹونے والے کو اس مسئلہ کے رفع کرنے کے لئے نہیں کہنا چاہتی ۔میں پنجگانہ نماز تو نہیں پڑھ پاتی لیکن روزانہ نماز پڑھتی ضرور ہوں۔آپ مجھے اسم الٰہی سے کوئی تسبیح تجویز کریں ،میری ایک دوست نے آپ کا ایڈریس دیا ہے اور وہ بھی تسبیح کرتی ہے اور بڑی مطمئن ہے ۔ایک پاکستانی بہن کی مدد کرکے آپ کو ثواب ملے گا (زارا،واشنگٹن) 

جواب ۔آپ کی کہانی جان کر بڑا دکھ ہوا ۔اس جھگڑ ے کے ظاہری اسباب کچھ نہ بھی نظر آئیں ،جب جھگڑا ہوتا ہے تو کوئی وجہ تو بنتی ہوگی۔ہماری بہت سی بہنیں بیٹیاں سمجھ ہی نہیں پاتیں ۔جہان تک سفلی اسباب کا تعلق ہے تو اسکا امکان ہوسکتا ہے ۔آپ روزانہ نماز عصر کے بعد یا نماز عشا ء کے بعد تیسرا کلمہ ایک سو بار پڑھنا شروع کریں۔ساتھ ’’یاقابض‘‘ گیارہ سو بار ذکر خفی کے طور پر اکیالیس روز پڑھیں ۔ انشا اللہ شوہر کے ساتھ معاملات میں بہتری آئے گی۔

(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : روشن کرنیں