کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا،نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید

کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا،نگران وزیرداخلہ ...
کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا،نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ ممنوعہ علاقہ ہے،صرف ملازمین یامسافرجاسکتے ہیں اور اگر کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آمدپرراستے بندنہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی شہر میں کنٹینر لگائے جائیں گے ، نوازشریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کاکام ہے اور اگران کی گرفتاری پرمعاونت مانگی گئی توفراہم کریں گے۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ ممنوعہ علاقہ ہے،صرف ملازمین یامسافرجاسکتے ہیں اور اگر کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان ریلی سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان میں بلاول بھٹوکی ریلی سے متعلق اطلاع نہیں تھی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور