''میں آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا''انتخابی مہم کے دوران شیخ رشید احمدکا عوامی انداز

''میں آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا''انتخابی مہم کے دوران شیخ رشید احمدکا ...
''میں آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا''انتخابی مہم کے دوران شیخ رشید احمدکا عوامی انداز

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ’عوامی انداز‘ میں تندور پر روٹیاں لگاکر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں الیکشن 2018 کی گہما گہمی عروج پر ہے اور امیدوار ووٹ لینے کی سر توڑ کوشش میں مصروف ہیں ۔اسی سلسلہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے انتخابی مہم کے دوران منفرد انداز اپنا یا اور تندور پر روٹیاں لگاکر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ انتخابی مہم کے لیے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 60 اور 62 سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔اس موقع پر جب وہ ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ 'آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟'جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔جس کے بعد شیخ رشید نے اپنے اور ووٹرز کے لیے تندور میں روٹیاں لگائیں اور اپنے اس نرالے انداز کو 'عوامی انداز' قرار دیا۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...