پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

12 جولائی 2018 (15:11)

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی نے گوجرانولہ کے حلقہ پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، ناصر چیمہ پرانتخابی تشہیر میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا، اور ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں