عمران خان کی زیرصدارت اجلاس،نوازشریف کی آمدپرتحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایت

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس،نوازشریف کی آمدپرتحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایت
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس،نوازشریف کی آمدپرتحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف اور مریم نوازکی وطن واپسی پرپارٹی لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی ۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے کارکنان کونوازشریف کی آمدپرتحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوہیرونہیں بننے دیں گے وہ کرپشن پرگرفتار ہو رہے ہیں،پارٹی رہنما اور کارکنان کسی قسم کے جھگڑے کاحصہ نہیں بنیں گے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد