علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور عمران خان ۔۔۔ تینوں کے تعلق کے بارے میں ریحام خان نے اپنی کتاب میں کیا شرمناک ترین بات لکھ دی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور عمران خان ۔۔۔ تینوں کے تعلق کے بارے میں ریحام ...
علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور عمران خان ۔۔۔ تینوں کے تعلق کے بارے میں ریحام خان نے اپنی کتاب میں کیا شرمناک ترین بات لکھ دی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی باتیں لکھی ہیں جو واقعی حیران کن ہیں۔
ریحام خان نے لکھا ’ میں نے عمران خان سے شادی کے دنوں میں دیکھا کہ کیسے وہ خوبصورت مردوں کی طرف فوری توجہ کرتے تھے ، خوبصورت شخصیت اور پیسے والے مردوں سے عمران خان بہت زیادہ امپریس ہوتے تھے، وہ پرویز خٹک، ذاکر خان اور مراد سعید کی گزرے دنوں کی خوبصورتی کا تذکرہ غیر دانشمندانہ انداز میں کرتے تھے۔ جس طرح عمران ثقلین مشتاق کی بات کرتے تھے ، وہ پاکستانی سپنر جس کی مسکراہٹ انتہائی خوبصورت تھی ، نے مجھے بہت زیادہ ڈسٹرب کیا۔ عمران خان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے ’ماچو ‘وزیر علی امین گنڈا پور کی پذیرائی اور ان کا کم عمر ترین ایم این اے مراد سعید کیلئے بے پناہ پیار بہت ہی حیران کن تھا‘۔
ریحام خان نے مزید لکھا ’ میری شادی سے پہلے میں نے دیکھا کہ جب بھی اسلام آباد کے کسی کیفے میں مراد سعید علی امین گنڈا پور کے ساتھ داخل ہوتے تھے تو لوگ ہنسنے لگ جاتے تھے۔پشاور میں ہاسٹل کے نگرانوں نے ہمیں مراد سعید کی ہاسٹل لائف کے بارے میں بھی بتایا، لیکن مراد سعید اور عمران خان کی محبت کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہوسکتی اور یہ میرے سسٹم کیلئے ایک دھچکا تھا‘۔
ریحام خان نے ناقدانہ انداز میں لکھا کہ ’مراد کچھ غلط کر ہی نہیں سکتا، خواہ وہ جعلی ڈگری کا معاملہ ہو یا پھر میڈیا کے ساتھ بدتمیزی، عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کو اس لڑکے کے تحفظ کا سخت ترین حکم دے رکھا تھا۔سوات کا خوبصورت لڑکا عمران خان کی آنکھ کا تارہ بنا ہوا تھا اور سب لوگوں نے اسے عمران خان کے ساتھ ہی دیکھا چاہے وہ آزادی کنٹینر ہی کیوں نہ ہو‘۔
ریحام خان نے مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کی قابلیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ’ مراد سعید کی خوبصورتی کے علاوہ مجھے اس میں ایسی کوئی خصوصیت نظر نہیں آئی جس کی بنا پر اسے قومی اسمبلی کی نشست دی گئی تھی، میرا خیال ہے کہ علی امین گنڈا پور کی واحد قابلیت بھی اس کی عیاشانہ اپیل، لمبے بال اور خوفناک مونچھیں ہیں‘۔

مزید :

قومی -سیاست -