”اگر نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو آپ کیا کریں گے “صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

”اگر نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو آپ کیا کریں گے “صحافی کے سوال پر شہباز ...
”اگر نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو آپ کیا کریں گے “صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ہم کالی پٹی باندھ کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،ہمارے کارکنوں کو حراست میں نہ لیا جائے ،25جولائی کی شام الیکشن پر سوال اٹھ گئے تو کون جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو جلسہ کررہے ہیں لیکن ہمارے لیے دفعہ 144نافذ ہے،یہ سب الیکشن کو داغدار کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ،جتنی دھاندلی کر لیں ہم انتخابات جیت رہے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات کے لیے نہیں ،پاکستان کے لیے آرہے ہیں ،وہ کل اپنی بیٹی کے ساتھ لاہور ائیر پورٹ اتریں گے اور میں ان کا استقبال کرنے کے لیے جاﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی ،ذمہ دار کان کھول کر سن لیں ،وقت ایک سا نہیں رہتا ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگرنواز شریف کو گرفتا ر کر لیا گیا تو آپ کیا کریں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہر گلی محلے میں کالی پٹی باندھ کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،میری درخواست ہے کہ ہمارے کارکنوں کی حراست ختم کی جائے ،ہماری کمٹمنٹ ہے کہ کوئی نقصان نہیں کریں گے ،ہم سے کوئی امید نہ کرے کہ ہم توڑ پھوڑ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن کو 30دن کے لیے گرفتار کیا گیا ،اگر یہ حراست میں رہیں گے تو 25تاریخ گزر گئی تو میں سب سے اونچی چوٹی پر دہائی دوں گا کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم کو بھی معاونت میں سزا سنائی گئی ،ن لیگ کو بد ترین انتقاب کا نشانہ بنا یا جا ر ہا ہے ۔

مزید : قومی