الیکشن کاکنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فوج آئین کے مطابق الیکشن میں کام کرے گی:سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کاکنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فوج آئین کے مطابق الیکشن میں کام کرے ...
الیکشن کاکنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فوج آئین کے مطابق الیکشن میں کام کرے گی:سیکریٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کاکنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور فوج آئین کے مطابق الیکشن میں کام کرےگی اور الیکشن شفاف ہوگاکوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا۔
میڈیاسے گفتگومیں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ20 جولائی تک بیلٹ پیپرز پرنٹ کرلیں گے اور 24 جولائی تک بیلٹ پیپرزپولنگ اسٹیشنزپرپہنچ جائیں گے، بیلٹ پیپرکی پرنٹنگ اورترسیل کاکام جاری ہے جبکہ پنجاب کے4اضلاع میں بیلٹ پیپربھجوادیئے ہیں اور بلوچستان کے بیلٹ پیپرزکراچی میں پرنٹ ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ہرپارٹی فوج کی نگرانی کامطالبہ کرتی ہے،فوج آئین کے مطابق الیکشن میں کام کرےگی لیکن ان کا الیکشن کرانے سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کاکنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور الیکشن عملے کی تعیناتی بھی الیکشن کمیشن کرتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوگاکوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا،اس لئے ملک بھرمیں پولنگ اسٹیشنزپرکیمرے لگائے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے جبکہ پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے  کی اجازت نہیں ہوگی، ووٹوں کی گنتی پریزائیڈنگ افسرکرے گا اور الیکشن کے دن نتائج کی ترسیل متعلقہ افسرکرے گا۔