’’عمران خان کے 5ناجائز بچے ہیں، سب سے بڑے کی عمر 34سال اور اس کی ماں۔۔۔‘‘ کتاب میں ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

’’عمران خان کے 5ناجائز بچے ہیں، سب سے بڑے کی عمر 34سال اور اس کی ماں۔۔۔‘‘ ...
’’عمران خان کے 5ناجائز بچے ہیں، سب سے بڑے کی عمر 34سال اور اس کی ماں۔۔۔‘‘ کتاب میں ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آ گئی ہے جس میں اس نے عمران خان کے ناجائز بچوں کے بارے میں ایسا تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’ایک بار ہم عمران خان کی ناجائز بیٹی ’ٹ‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ عمران نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے زیادہ ’ ٹ‘ سے بات کرتا ہے۔ اس نے مجھے’ٹ‘ کے ٹیکسٹ میسج بھی دکھائے، جن سے میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ بہت حساس اور سمجھ دار لڑکی ہے اور عمران خان کو باقی فیملی کی نسبت سب سے بہتر مشورے دیتی ہے۔

ایک میسج میں اس نے عمران کو کہا تھا کہ ’آپ سلیمان کی بچگانہ ڈیمانڈز کو نظرانداز کیا کریں اور اس کے ہاتھوں جذباتی بلیک میل مت ہوا کریں۔ وہ وقت کے ساتھ سمجھ دار ہو جائے گا۔‘ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سلیمان ’ٹ‘ کو قبول نہیں کرتا تھا۔ اسے ’ٹ‘ کو قبول کرنے میں 10سال لگے۔ عمران جب بھی لندن جاتا تو جمائما کے گھر میں ٹیریان سے ملاقات کرتا تھا۔ ہماری شادی کے چند ہفتے بعد ہی ہمارے درمیان ٹیریان کے متعلق گفتگو شروع ہو گئی تھی۔ ایک دن اسی پر بات ہو رہی تھی کہ اس دوران عمران خان نے شرارتی انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ٹیریان اکیلی نہیں ہے، ایسے 5ہیں۔‘ میں نے حیرت سے پوچھا کہ ’کیا پانچ؟‘ اس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’بچے۔‘
ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’میں نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا؟ تمہارے پانچ ناجائز بچے ہیں! تمہیں یہ کیسے معلوم ہے کہ وہ تمہارے بچے ہیں؟‘‘ اس پر عمران نے بتایا کہ ’’ان کی ماؤں نے مجھے بتایا۔‘‘ میں نے پوچھا کہ ’’کیا یہ تمام سفید فام ہیں؟‘‘ عمران نے جواب دیا کہ ’’نہیں، کچھ بھارتی بھی ہیں۔ میرے بھارتی ناجائز بچوں میں سب سے بڑے کی عمر 34سال ہے۔‘‘ یہ باتیں سن کر میں سکتے کے عالم میں تھی۔ میں نے پوچھا کہ ’’کیسے عمران؟ اس لڑکے کی ماں نے دنیا کو کیوں نہ بتایا کہ وہ تمہارے بچے کی ماں بن گئی ہے؟‘‘ اس نے کہا کہ ’’کیونکہ وہ میرے بچے کی ماں بن کر اتنی خوش تھی۔ اس کی شادی کو عرصہ ہو گیا تھا لیکن وہ حاملہ نہیں ہو پائی تھی۔ وہ بچہ پا کر بہت خوش تھی۔ اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اسے خفیہ رکھے گی اور مجھ سے بھی درخواست کی کہ میں بھی اسے خفیہ ہی رکھوں۔‘‘ اس پر میں نے کہا کہ ’’تمہارے باقی ناجائز بچوں کی مائیں کیونکہ سامنے نہیں آئیں؟‘‘ اس پر عمران نے بتایا کہ ’’وہ سب کی سب شادی شدہ تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادیاں ٹوٹ جائیں۔‘‘

میں نے پوچھا کہ ’’یہ بات تمہارے علاوہ کوئی اور جانتا ہے؟‘‘ تو اس نے بتایا کہ ’’جمائما جانتی ہے کہ میرے پانچ ناجائز بچے ہیں۔ اسے بھی میں نے بتا دیا تھا۔‘‘ عمران خان کی یہ باتیں سن کر مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس سے کیا کہوں۔ میں اس کی بیوی تھی لیکن وہ کیا تھا؟‘‘ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -