مرکزی قیادت کی جانب سے لیگی کارکنوں کو حفاظتی تدابیراختیارکرنے کیلئے ہدایت نامہ جا ری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پرامن ریلیاں روکنے پرکارکنان کوحفاظتی تدابیراختیارکرنےکی ہدایات جا ری کر دیں گئیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے پرامن ریلیاں روکنے پرکارکنان کوحفاظتی تدابیراختیارکرنےکی ہدایات جا ری کر دیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہ نماوں کولاونج تک رسائی دینے پرانتظامیہ کوبھرپورتعاون کی پیشکش کی جائے گی،ر ہنماوں میں ن لیگ کے سابق ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی شامل ہوں گے،مسلم لیگ ن لاہورمیں ایئرپورٹ لاونج تک پہنچنے کے لیے 300 رہنماوں کے نام دےگی،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع میں رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرینوں کا استعمال کیا جائے گااور ہو سکتا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے حائل رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے، نوازشریف کے استقبال کے لیے ہرضلع سےمسلم لیگ ن کی ریلی پہنچے گی۔