”سزا کے بعد یہ پیشکش کی گئی کہ۔۔۔“ مریم نواز نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

”سزا کے بعد یہ پیشکش کی گئی کہ۔۔۔“ مریم نواز نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی
”سزا کے بعد یہ پیشکش کی گئی کہ۔۔۔“ مریم نواز نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب سے سزا ہوئی ہے تب سے یہ پیغامات ملتے رہے ہیں کہ آپ واپس مت آئیں اور آپ کی اپیل سمیت باقی معاملات کی دیکھ بھال کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔’’عمران خان کے 5ناجائز بچے ہیں، سب سے بڑے کی عمر 34سال اور اس کی ماں۔۔۔‘‘ کتاب میں ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا تو اب کوشش ہے کہ کنفیوژنگ خبریں پھیلا کر عوام کو پریشان کیا جائے لیکن اب کچھ ہی گھنٹوں میں ہماری فلائٹ ہے اور ہم انشاءاللہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے پیغام دینے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخی دیکھی جائے تو مجھے کارکنوں کو کوئی پیغام دینے کی ضرورت نہیں وہ کہتے ہیں ناں کہ جیسا لیڈر ویسے کارکن، تو میاں نواز شریف جس طرح کے خود ہیں، وہی چیزیں انہوں نے اپنے کارکنوں، سپورٹرز اور ووٹرز میں منتقل کی ہیں، وہ تشددپر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ایسی کارروائیوں پر جبکہ ان کے حمایتی بھی ایسی سوچ کے حامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی 30 سال پرانی تاریخی دیکھیں تو ہم نے بڑے بڑے جلسے بھی کئے، تحریکیں بھی چلائیں، جلوس بھی نکالے لیکن کبھی کسی کو ذرا بھی آنچ نہیں آنے دی۔ باقی جماعتیں تشدد پسند اس لئے بھی ہیں کہ انہوں نے کوئی چیز بنائی نہیں ہے۔ پاکستان میں عوام کے فائدے کیلئے جتنے بھی پراجیکٹس ہیں اور جو کچھ بھی تعمیر کیا گیا ہے وہ سب مسلم لیگ (ن) نے تعمیر کیا ہے اور جو تعمیر کرتے ہیں وہ توڑتے نہیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کو احساس ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ہر چیز ہماری ہے اور ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ پوری تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جس میں یہ کہا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز میں تشدد یا گھیراﺅ جلاﺅ کا عنصر ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور