نواز شریف نے دبئی میں مقیم اس پاکستانی خاتون کو مالامال کردیا، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 6 جولائی کے روز عدالت کی جانب سے 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تو ہر کسی نے اپنے انداز میں اس پر ردعمل دیا۔ کسی نے خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے غم کا، لیکن دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون خدیجہ احمد نے کچھ الگ ہی کر دکھایا۔ انہوں نے اس موقع پر ایک خصوصی کیک تیار کیا جس میں نواز شریف سلاخوں کے پیچھے نظر آتے ہیں۔
خدیجہ نے اس کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی لیکن ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ کتنا مقبول ہوگا۔ اس کیک کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ہزاروں بار اسے شیئر کیا گیا۔ اس کے بعد تو خدیجہ کی چاندی ہو گئی۔ یہ خصوصی کیک تیار کروانے کیلئے ان کے پاس آرڈرز کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ دراصل یہ آرڈر اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ وہ گاہکوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہیں۔
خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خدیجہ نے بتایا کہ یہ آئیڈیا ان کے شوہر کا تھا لیکن ان دونوں کو ہی اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنا مقبول ہوگا۔ انہوں نے 6 جولائی کے روز تین کلوگرام کا ایک ہی کیک تیار کیا تھا جو 300 درہم میں فروخت ہوا تھا۔ خدیجہ کہتی ہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایتی یا مخالف نہیں ہیں لیکن ان کے شوہر عمران خان کے سپورٹر ہیں اور انہی کی فرمائش پر انہوں نے یہ کیک تیار کیاتھا۔
خدیجہ اپنے بنائے گئے خوبصورت کیکس کی تصاویر اپنے فیس بک پیج ’شوگرکیوب‘ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اگرچہ اس پیج پر اور بھی بہت سے کیکس کی تصاویر ہیں لیکن ’نواز شریف کیک‘ جیسی مقبولیت کسی اور کیک کو نہیں مل سکی۔ خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس کیک کی تیاری کیلئے اتنی بڑی تعداد میں آرڈر موصول ہورہے ہیں کہ وہ انہیں پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے انہیں جو آرڈر موصول ہورہے ہیں انہیں تو وہ کسی حد تک پورا کررہی ہیں لیکن پاکستان سے آنے والے آرڈرز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہیں پورا کرنا کسی طور ممکن نہیں ہور