’اب ہمیں کروشیا کی فتح کی وجہ سمجھ آگئی‘ کروشیا کی یہ صدر فتح کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین یہ کہنے پر مجبور ہوگئے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی
ماسکو(نیوز ڈیسک)عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد برطانیہ کو ایک گول کی برتری سے شکست دے ڈالی ہے۔ اس شاندار فتح کے بعد کروشیا کی خاتون صدر کولنڈا گرابر کیٹارووک اپنی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئیں اور ہر کھلاڑی کو گلے سے لگایا۔ صدر کولنڈا اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی دن سے روس میں ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے,ان کا یہ منفرد سٹائل ایسا ہٹ ہوا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے کروشیا کی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا اصل راز قرار دے ڈالا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کوشیائی صدر کو اپنی ٹیم کے ساتھ آنے والی کوئی ماڈل یا اداکارہ سمجھتے رہے ہیں۔ ایک گزشتہ میچ میں جب ان کی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دی تو بھی وہ ڈریسنگ روم میں آئیں اور ہر کھلاڑی کو گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ یہ ایک دلچسپ منظر تھا کیونکہ اس موقع پر ان سے گلے ملنے والے اکثر کھلاڑی میچ کے بعد شرٹس اتار کر صرف نیکر میں ملبوس تھے۔ جب روس کو کروشیا نے پنلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تو ایک بار پھر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور سب کھلاڑیوں کو گلے لگا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایک کے بعد ایک میچ میں یہ منظر دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون صدر کی ’جادو کی جپھی‘ ہی وہ اصل چیز ہے جو کروشیا کی ٹیم کو فائنل تک لے آئی ہے۔