کتاب میں جو الزام لگائے ہیں ان کو ثابت کیسے کریں گی؟ ریحام خان نے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ جان کر عمران خان کو بھی پسینہ آ جائے گا

کتاب میں جو الزام لگائے ہیں ان کو ثابت کیسے کریں گی؟ ریحام خان نے سوال کا ایسا ...
کتاب میں جو الزام لگائے ہیں ان کو ثابت کیسے کریں گی؟ ریحام خان نے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ جان کر عمران خان کو بھی پسینہ آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی سے متعلق مکمل طور پر مطمئن ہوں اور اللہ کو جواب دہ ہوں جبکہ ان سب باتوں کے شواہد میرے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان شام 7بجے بنی گالا میں سب کا داخلہ بند کر دیتے اور پھر رات 2بجے تک یہ کام کرتے رہتے “ریحام خان نے انتہائی نا قابل یقین بات کہہ دی 
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں نے وہی باتیں کتاب میں لکھی ہیں جن کے شواہد میرے پاس موجود ہیں،میں عدالت میں جاکر کہہ سکتی ہوں کہ سچ لکھا ہے اور میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ جو باتیں میں نے لکھی ہیں، ان کی پارٹی کے لوگ اور جو ٹی وی میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ یہ باتیں درست ہیں۔
عمران خان کے نشہ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے جو بتایا ہے بہت کم بتایا ہے ،اس لئے میں نے یہ باتیں بہت کھل کر نہیں لکھیں کیونکہ بچوں نے بھی یہ کتاب پڑھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہم ان باتوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو واقعات لکھے ہیں وہ سین کے مطابق ہو بہو لکھے ہیں اور ایک لفظ بھی کہیں چوری نہیں کی اور اللہ کو حاضر و ناظر جان کر یہ بات کہتی ہوں کہ یہ کتاب شہباز شریف ، مریم نواز اور حنیف عباسی سمیت کسی نے نہیں پڑ ھی اور نہ میں نے کسی کے ساتھ اس کتاب کے مسودہ پر بات کی۔
بلیک بیر ی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیاآپ چاہتے ہیں کہ میر ے ساتھ قندیل بلوچ والا سلوک ہوجائے ؟ انہوں نے کہا کہ بلیک بیری چوری والا کوئی قصہ نہیں لیکن میں نے جو باتیں لکھی ہیں ان کے شواہد میر ے پاس موجود ہیں،میں نے بہت سے لوگوں کو معا ف کیا ہے، جب میں ایک شخص کو بھائی کہتی ہوں تو اس بات پر یقین رکھتی ہوں کے وہ میرا بھائی ہے،میں نے یہ کتاب عمران خان کے مداحوں کیلئے نہیں لکھی کیونکہ جتنی گالیاں مجھے پچھلے تین سالوں میں پڑی ہیں وہ میں جانتی ہوں۔