گرفتاریوں سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، ہر صورت لاہورپہنچیں گے،خرم دستگیر

گرفتاریوں سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، ہر صورت لاہورپہنچیں ...
گرفتاریوں سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، ہر صورت لاہورپہنچیں گے،خرم دستگیر

  

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے،گرفتاریوں سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق  خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے شیر کل ہر صورت لاہور جائیں گے،آئین شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے،بڑے قافلے کی صورت میں کارکن لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے،گرفتاریوں سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں،نگراں حکومت کا مینڈیٹ صرف انتخابات کروانا ہے، انہوں نے کہا کہ چاہے جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے قائد عوام نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ،نواز شریف نے پہلے بھی کئی مرتبہ جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ،یہ ان کے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں ہیں، نگران حکومت اور نیب انہیں اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت دے ۔

مزید : قومی