لاہور اسلام آباد موٹرے بند کرنے کاعبوری فیصلہ کر لیا گیا

لاہور اسلام آباد موٹرے بند کرنے کاعبوری فیصلہ کر لیا گیا
لاہور اسلام آباد موٹرے بند کرنے کاعبوری فیصلہ کر لیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور اسلام آباد موٹرے بند کرنے کا عبوری فیصلہ کر لیا گیا ہے ،موٹر وے بابوصابو سمیت متعدد انٹر چینجز پر بند کی جائے گی،نیشنل ہائی ویز کی بھی جہاں جہاںضرورت ہوئی وہاں بند کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن سے واپسی اور لیگی کارکنان کی لاہور آمد کے پیش نظر لاہور اسلام آباد موٹرے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،موٹر وے کوبابوصابو سمیت متعدد انٹر چینجز پر بند کیاجائے گا،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ہائی ویز کی بھی جہاں جہاں ضرورت ہوئی وہاں سے بند کر دی جائے گی ،واضح رہے کہ نیب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو 10سال جبکہ مریم نواز کو7سال کی سزا سنائی گئی ہے جب انہیں یہ سزا سنائی گئی تو وہ لندن میں تھے اب ان کی واپسی کے موقع پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے گا ۔

مزید : قومی