کراچی میں رینجرز نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی میں رینجرز نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی میں رینجرز نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقوں سعید آباد، گارڈن، شریف آباد، درخشاں، ڈیفنس اورعوامی کالونی میں کارروائیاں کیں۔

ہم نیوز کے مطابق رینجرز نے سعید آباد میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے کارکن ریحان الدین عرف بھورا کو حراست میں لیا. آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے شاہ رخ کوبھی گرفتارکیا گیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث رہا ہے۔گارڈ ن سے بھتہ خور محمد شاہد عرف جیلانی کو گرفتارکیا گیا جب کہ شریف ا?باد، درخشاں، ڈیفنس اورعوامی کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : قومی