چور کا احتساب کیا جائے,25 جولائی کوحکومت بنائیں گے:جہانگیر ترین

چور کا احتساب کیا جائے,25 جولائی کوحکومت بنائیں گے:جہانگیر ترین
چور کا احتساب کیا جائے,25 جولائی کوحکومت بنائیں گے:جہانگیر ترین

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے کہ چور کو پکڑا جائےگا،عمران خان نے ثبوت دےکرنوازشریف کوجیل کامنہ دکھایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چور کو پکڑا جائے گا،پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے ،25 جولائی کوپاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائیں گی،عمران خان نے ثبوت دےکرنوازشریف کوجیل کامنہ دکھایا ہے،پاکستان میں ساری سہولتیں امیروں کے لئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میٹرو کا پیسہ پنجاب کے شہر وں پر لگاتی توصوبے کا نقشہ تبدیل ہوتا، ہمارا ایک لیڈر اور ایک جھنڈا ہے جس کے لیے کام کرنا ہے ،نا اہلی کے بعد اب میرا مشن عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے سے کرپٹ لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور ووٹ کی طاقت سے یہ بات ثابت کر دیں کہ ن لیگ کا ملک سے خاتمہ ہو چکا ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...