ائیرپورٹ روانگی سے پہلے حسین نواز اور اسحاق ڈار سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لگے تو انہوں نے کیا کیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ شہباز شریف کی آنکھیں نم ہو جائیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان روانگی کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کی آمد، حکومت نے لاہور کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل دونوں کے عزیز و اقارب نے ملاقات کی جبکہ مریم نواز شریف کے بچے بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حسین نواز اور اسحاق ڈار جب نواز شریف سے ملنے لگے تو انہوں نے دونوں کو اپنے گلے لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز اور اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔