”ان 5 صحافیوں کو مارنے کیلئے دہشت گرد افغانستان سے پہنچ گیا ہے“ خفیہ ایجنسی نے کن صحافیوں کے نام دیدیئے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا

”ان 5 صحافیوں کو مارنے کیلئے دہشت گرد افغانستان سے پہنچ گیا ہے“ خفیہ ایجنسی ...
”ان 5 صحافیوں کو مارنے کیلئے دہشت گرد افغانستان سے پہنچ گیا ہے“ خفیہ ایجنسی نے کن صحافیوں کے نام دیدیئے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے ملک کے 5  معروف سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی دہشت گرد تنظیم کا امیر راولپنڈی ،اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کی آمد، حکومت نے لاہور کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا 
قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آبادنے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم پنجاب کے امیر اسامہ خالد افغانستان سے راولپنڈی /اسلام آبادپہنچ چکا ہے جسے 5 سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسن کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیاگیا ہے۔ ان 5 سینئر صحافیوں میں مطیع اللہ جان، اعزازسید، وحید مراد، عمر چیمہ اور حامد میر شامل ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرداس مذموم کارروائی میں چھوٹے ہتھیاروں کے علاوہ بارودی سرنگ یا بارودی مواد استعمال کرسکتے ہیں اور اس کارروائی میں وہ جعلی شناختی کارڈ یا دستاویزات استعمال میں لاسکتے ہیں تاہم یہ کارروائیاں کب کی جائیں گی؟ اس حوالے سے تاریخ اور وقت معلوم نہیں ہوسکا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب لاہور ،صوبائی پولیس افسر پنجاب لاہور،ڈائریکٹرجنرل پاک رینجرز پنجاب لاہور، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو لکھے گئے مراسلے میں نیکٹا نے پنجاب اور وفاقی دارلحکومتوں کے متعلقہ محکموں کو دہشت گردوں کی جانب سے سینئر صحافیوں پر ممکنہ حملوں کی اطلاعات کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔