نگران پنجاب حکومت تو اس طرح ڈری ہوئی ہے جیسے ہم ۔۔۔۔۔۔۔“ایاز صادق نے ایسی بات کہہ دی کے جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائیگی

نگران پنجاب حکومت تو اس طرح ڈری ہوئی ہے جیسے ہم ۔۔۔۔۔۔۔“ایاز صادق نے ایسی ...
نگران پنجاب حکومت تو اس طرح ڈری ہوئی ہے جیسے ہم ۔۔۔۔۔۔۔“ایاز صادق نے ایسی بات کہہ دی کے جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے کہا ہے کہ فیصلے میں لکھا ہوا تھا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس پر کارکنوں کو غصہ تھالیکن نگران پنجاب حکومت تو ایسے ڈری ہوئی ہے کہ جیسے ہم نے ان پر ٹیک اور کرنا ہے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ایک ڈمی ہیں جنہوں نے اپنے ایک رشتہ دار کو بھی وزیر بنایا ہوا ہے ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو اور  پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سر دار ایاز صادق نے کہا کہ عبوری وزیر داخلہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد تحریک انصاف کے معاملات میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نمائندہ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جم خانہ کلب بو کھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ہمارے چھوٹے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ اگر گرفتار کرنا ہے تو پھر پارٹی رہنماﺅں کو کریں۔ہمارے چیئرمینز اور کونسلرز پر تشدد کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ایک ڈمی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ماموں کو وزیر بنایا ہوا ہے اگر اور کوئی ان کا رشتہ دار ہوتا تو اس کو بھی وزیر بنا لیتے ۔ عبوری وزیر داخلہ فاشسٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم ریلی نہیں نکال رہے بلکہ ہم ائیر پورٹ جارہے ہیں ۔ ہم ان کی اجازت نہیں لیں گے ۔ ہم کو ان کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور سابق آئی جی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ان کو یہیں ر ہنا ہے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن سو رہاہے ۔میں نے سی سی پی او کو فون کیا کہ ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہاہے تو انہوں نے معصوم بن کر کہا کہ اچھا میں ڈی آئی جی آپریشن سے بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پلسیے پلسیے رہتے ہیں،21سال کے بچے پر دہشت گردی کا کیس بنایا جارہاہے ۔ میں کسی ریلی کی اجازت کے لئے درخواست نہیں کروں گابلکہ خود اپنے بچوں کے ساتھ نکلوں گا ۔اگر یہ مجھ کوپکڑ نا چاہتے ہیں تو پکڑ لیں۔ مجھے ایسے مسخروں پر ہنسی آتی ہے کہ انہوں نے پکڑ دھکڑ شروع کرکے ہمارے کارکنوں اور بھی مہمیز دی ہے ۔ جیسے یہ کررہے ہیںمیں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اس الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت 6ماہ سے زائد نہیں چلے گی ۔ الیکشن کمیشن بالکل سوئی ہوئی ۔ ہم کوئی غلط چیز نہیں مانگ رہے ، ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں جو نہ الیکشن کمیشن کررہا ہے اور نہ نگران حکومت کر رہی ہے ۔

مزید :

قومی -