مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، ان کا دوست اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، ان کا دوست اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں ...
مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، ان کا دوست اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹروپولیٹن پولیس نے مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو  ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہونے والے پاکستانیوں کیساتھ جھگڑا کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ان 5 صحافیوں کو مارنے کیلئے دہشت گرد افغانستان سے پہنچ گیا ہے“ خفیہ ایجنسی نے کن صحافیوں کے نام دیدیئے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا 

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کا ایوین فیلڈ کے باہر موجود پاکستانیوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس دوران جنید صفدر نے ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کی مظاہرین کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس دوران جنید صفدر نے نوجوان کو مکا مارا۔

مظاہرین نے وہاں پہلے سے تعینات پولیس کو مکا مارنے کی شکایت کی جس پر پولیس نے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگر ان پر الزام ثابت ہو گیا تو ان پر مقدمہ کیا جائے گا بصورت دیگر انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید صفدر کی گرفتاری کے باعث نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول متاثر نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی ہارلے سٹریٹ کلینک سے ائیرپورٹ روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ان کے قریبی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز معمول کے مطابق پاکستان جا رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

 

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور