خصوصی اقتصادی زونز میں 10برسوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ ہو گی:عبد الرزاق داؤد

خصوصی اقتصادی زونز میں 10برسوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ ہو گی:عبد الرزاق داؤد
خصوصی اقتصادی زونز میں 10برسوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ ہو گی:عبد الرزاق داؤد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے قواعد وضوابط میں نرمی کی ہے، خصوصی اقتصادی زونز میں 10برسوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے عالمی اقتصادی فورم کے صدربورگے برینڈی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گا ۔عبد الرزاق داؤد  کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی فری مشینری درآمدکرنے دی جائیگی،تاجروں کیلیے سنگل ونڈو سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی اقتصادی فورم کے صدربورگے برینڈی نے کہا کہ متبادل توانائی سستی اور ماحول دوست ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پاکستان متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے،پاکستان دنیا میں متبادل توانائی کے رجحانات سے فائدہ اٹھائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور