گھوٹکی میں اہل علاقہ کااحتجاج ، بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی

گھوٹکی میں اہل علاقہ کااحتجاج ، بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی
گھوٹکی میں اہل علاقہ کااحتجاج ، بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی

  


گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوٹکی میں اہل علاقہ میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی ، بلاول بھٹو زرداری میر پور ماتھیلو جارہے تھے ۔ دنیا نیوز کے مطابق گھوٹکی میں اہل علاقہ نے اس وقت پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی روک لی جب وہ میر پور ماتھیلو جارہے تھے ، اہل علاقہ نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے 5لوگ نہر میں ڈوب گئے لیکن انتظامیہ مدد کونہیں آئی ۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ بھی موقع پرپہنچ گئی اور امداد کی یقین دہانی کرانے پر لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کا راستہ چھوڑ دیا ۔

مزید : قومی