ملتان‘ مہنگائی‘ بیروزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کا آج عوامی مارچ

ملتان‘ مہنگائی‘ بیروزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کا آج عوامی مارچ

 ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری آئی ایم ایف کی غلامی عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر تیار کرو ظالمانہ بجٹ کے خلاف آج ملتان میں عوامی مارچ کرے گی جس (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سئنیٹر سراج الحق کریں گے اور عوامی مارچ کا آغاز3 بجے بعد از نماز جمعہ چوک گھنٹہ گھر سے ہوگا چوک کچہری اختتام ہوگا مارچ کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینئٹر سراج الحق،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی خطاب کریں گے عوامی مارچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے گھنٹہ گھر  تاچوک کچہری تک اور اس طرف آنے والے راستوں اور شہر کی مختلف اہم سڑکوں اور راستوں کو خوبصورت بینرز،اسٹیمرز،ہولڈنگ بورڈ اور جماعت اسلامی کے پرچموں سے سجایا گیا امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، صہیب عمار صدیقی کنور صدیق،حسان اخوانی اور اسرار حسین کے ہمراہ عوامی مارچ کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مارچ ایک تاریخ ساز اور حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور اپنے جذبات کا اظہار کریں گے قبل ازیں دفتر جماعت اسلامی میں میڈیا کمیٹی،سیکیورٹی کمیٹی،پبلیسیٹی کمیٹی اسٹیج،سوشل میڈیا،پارکنگ اور آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں طے ہوا کہ واٹر ورکس روڈ پر پارکنگ کا انتظام ہو گا شرکاء کے لئے پانی کا بھرپور انتظام کیا جائے گا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا اور جماعت اسلامی ملتان کے کارکنان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔میڈیا کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شرکاء مختلف روٹس سے قافلوں کی صورت میں آئیں گے۔

عوامی مارچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...